سنی اتحاد کونسل کا علما کی گرفتاریوں، درود وسلام اور دینی کتب پر پابندی کیخلاف ملک گیر احتجاج

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے زیر اہتمام ایمپلی فائر آرڈیننس کی آڑ میں علماءاہلسنّت کی گرفتاریوں ، دوود و سلام اور دینی کتب پر پابندی کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا اور ملک بھر میں علماءاہلسنّت نے خطبات جمعہ میں پنجاب حکومت کے اہل سنت دشمن رویہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔جمعہ کے اجتماعات میں منظور کی گئی قراردادوں کے ذریعے درود وسلام پر پابندی واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ۔یوم احتجاج کے موقع پر نماز جمعہ کے بعد اہلسنّت کی چار لاکھ مساجد کے باہر سڑکوں پر کھڑے ہوکر درود وسلام پڑھا بھی گیا ۔