ساجدہ ملک کا محصورین بنگلہ دیش فنڈ کیلئے 2 لاکھ روپے کا عطیہ

لاہور (پ ر) اسلام آباد سے مس ساجدہ ملک نے گزشتہ کئی سال کی روایت برقرار رکھتے ہوئے ’’نوائے وقت فنڈ برائے محصورین پاکستان در بنگلہ دیش‘‘ میں دو لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے۔ اس فنڈ سے بنگلہ دیش میں محصورین پاکستان کی مالی امداد کے ساتھ ساتھ ان کو ضروریات اشیاء فراہم کی جاتی ہیں۔