حکومت ٹیکسوں کا سارا بوجھ غریب عوام پر لاد دیتی ہے: میاں مقصود احمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ حکومت آئے روز عوام کو زیر اور فتح کرنے کے نت نئے طریقے ایجاد کرتی رہتی ہے، خاص کر ہمارے وزیرخزانہ عوام پر بالواسطہ اور بلاواسطہ ٹیکسوں میں مسلسل اضافہ کی تجاویز دیتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کا سارا بوجھ غریب عوام پر لاددیاجاتا ہے ۔