جنگ عظیم کی قربانیاں یاد، ترک، پاکستانیوں سے محبت کرتے ہیں: شریف علی ٹیکلن

لاہور (سٹاف رپورٹر) ریکٹر فیتھ یونیورسٹی پروفیسر شریف علی ٹیکلن نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات بے مثال ہیں دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے ترکی کو آج بھی برصغیر کے مسلمانوں کی پہلی جنگ عظیم میں دی جانیوالی قربانیاں یاد ہیں۔ ترکی میں پاکستانیوں سے بے حد محبت کی جاتی ہے۔ فیتھ یونیورسٹی کا مقصد تحقیق ، ڈویلپمنٹ کیساتھ عملی تعلیم کی فراہمی ہے۔ فیتھ یونیورسٹی کا مشن ہے کہ ہر اس شخص کو تعلیم کی فراہمی یقینی بنانا ہے جو اپنی تعلیم و تحقیقی کوانسانیت کی فلاح کیلئے استعمال کرے اس کیساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر مختلف انسٹیوٹ اور آرگنائزیشن سے تعلقات بنانا ہے اور سروس سیکٹر اور انڈسٹری میں تعلقات مضبوط کرنا ہے ۔فیتھ یونیورسٹی کا قیام ترکی ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل ٹریٹمنٹ کے زیر اہتمام ہوا فیتھ یونیورسٹی کے طلباء تعلیم اور کیریئر کے متعلق دوسرے طلباء کی رہنمائی بھی کرتے ہیں۔ فیتھ یونیورسٹی میں دنیاکے مختلف حصوں سے غیر ملکی طلباء بھی تعلیم حاصل کرتے ہیں اور یونیورسٹی میں ان کی دوستی بھی ہوتی جب یہ طلباء تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے ممالک میں جاتے ہیں تب بھی ان کی دوستیاں قائم ہوتی ہیں اسی دوستیاں امن کیلئے بھی مفید ثابت ہوتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر سنیئر صحافی مجیب الرحمن شامی ،سعید آسی ،سہیل وڑائچ ، میاں حبیب،عطاء الرحمان ،سجاد میر ،رئوف طاہر چیف رپورٹر نوائے وقت خواجہ فرخ سعید و دیگر بھی موجود تھے۔ نظامت حفیظ اللہ خان نیازی نے کی۔ پاک ترک سکول کے سابق پرنسپل محسود کیسمٹ بھی موجود تھے۔