تعلیم عام آدمی کی دہلیز پر پہنچانا شہباز شریف کا مشن ہے:میاں عثمان

تعلیم عام آدمی کی دہلیز پر پہنچانا شہباز شریف کا مشن ہے:میاں عثمان

لاہور (پ ر) سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) ٹریڈر ونگ لاہور میاں عثمان نے کہا ہے کہ پنجاب میں خادم پنجاب میٹرو وائے فائے پروگرام شروع کرنے سے تعلیم کے میدان میں انقلاب برپا ہو جائے گا ۔ میاں عثمان نے کہا کہ لاہور کی تاجر برادری خادم پنجاب کے اس تعلیم دوست پروگرام پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم عام آدمی کی دہلیز پر پہنچانا شہباز شریف کا مشن ہے۔ میاں عثمان نے کہا کہ لاہور کی یوتھ اپنے قائد حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں اس تعلیمی انقلاب سے بھرپور استفادہ حاصل کرے گی۔