ایل ڈی اے میں حج قرعہ اندازی، 4 ملازمین اس سال سعادت حاصل کریں گے

ایل ڈی اے میں حج قرعہ اندازی، 4 ملازمین اس سال سعادت حاصل کریں گے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چار ملازمین اس سال فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے، ا س مقصد کے لئے قرعہ اندازی گزشتہ روز ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل( ہیڈ کوارٹرز )آمنہ منیرکی زیر نگرانی منعقد ہو ئی۔کامیاب ہونے والوں میں گریڈ 1تا4کیٹگری کے محمد اشرف(چوکیدار) متبادل خالدہ پروین نائب قاصد‘ گریڈ 5تا10کیٹگری کے اخلاق (ڈمپر ڈرائیور) متبادل مظہر نوید(ڈیٹا اینٹری آپریٹر)‘ گریڈ 11تا16کیٹگری کے سید وقار عباس (کمپیوٹر آفیسر ) متبادل محمد ریاض خاں(ڈرافٹسمین )اور گریڈ17 اوراس سے اوپرکیٹگری کے فرحان شکیل ( اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ )ا ور متباد ل عادل رضا احسن ( اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل کیڈر ) شامل ہیں-