’’ گورنر راج نافذ کر کے جمہوریت کا گلا گھو نٹ دیا گیا‘‘

لاہور (خصوصی رپورٹر) ناظم اسلامی جمعیت طلباء جامعہ پنجاب قیصر شریف ‘ امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید ‘ منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان محمد غیاث ‘جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری زوار بہادر ‘ ممتاز مسلم لیگی رہنما حافظ اسعد عبید ‘ صاحبزادہ میاں سعید احمد شرقپوری ‘ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ حافظ ابتسام الٰہی ظہیر ‘انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع مبارک ریلوے روڈ کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا کہ گورنر راج انتہائی نقصان دہ ہے صاحبزادہ میاں سعید احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت توڑنا اور پنجاب میں گورنر راج کا نفاذ جمہوریت کا گلا گھونٹنے کے برابر ہے۔