نواز شریف کی تقریروں نے مایوس کیا‘ عدالت نے تاریخ ساز فیصلہ دیا: پیپلز پارٹی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری فنانس اورنگزیب برکی نے پیپلز لیبر بیورو کے سیکرٹری اطلاعات محمد سلیم مغل‘ پیپلز پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین‘ ڈاکٹر ضیاء اللہ خان بنگش نے کہا ہے کہ مڈٹرم الیکشن کا خواب دیکھ کر ایک مرتبہ امیر المومنین بننے والے شیخ چلی کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ عدالت نے فیصلہ میرٹ پر کیا جو ایک تاریخ ساز فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران کی سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد میاں نواز شریف کی حقائق کے برعکس جذباتی تقریروں نے قوم اور سیاسی کارکنوں کو مزید مایوس کیا ہے۔ پیپلز پارٹی پنجاب نے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد اقبال سیالوی نے اسمبلی کے باہر مسلم لیگ (ن) معمولی اکٹھ کو اسمبلی اجلاس قرار دینا اسمبلی کی توہین اور یہ عمل غیر قانونی اور غیر آئینی ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات چودھری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا پنجاب میں گورنر راج سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نافذ کیا گیا جو قانون اور آئین کے مطابق ہیں۔