جسٹس (ر) وجیہ الدین کو سچ بولنے کی سزا دی گئی: اختر اقبال ڈار
شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ جسٹس(ر) وجیہہ الدین کو سچ بولنے کی سزا دی گئی ہے اور پی ٹی آئی عمران گروپ نے سچ بولنے والوں سے یہی رویہ اختیار کیا جاتا ہے اس س پہلے مجھ سمیت بے شمار بانیان کو اس تکلیف دہ مرحلہ سے گزرنا پڑا وجیہہ الدین نے پی ٹی آئی عمران خان گروپ سے استعفیٰ دیکر میرے موقف کی تصدیق کر دی ہے کہ اب عمران خان کے ساتھ رہنا توانائیوں کا ضیاع ہے۔