پنجاب ہیومن آگنز ٹرانسپلانٹ اتھارٹی (PHOTA) کے ایڈمنسٹریٹر کا استعفی نا منظور
لاہور (نیوز رپورٹر)حکومت پنجاب نے انسانی اعضاء کی غیرقانونی پیوند کاری کی روک تھام اور پنجاب ہیومن آگنز ٹرانسپلانٹ ایکٹ2012 پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ ویجلنس کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں،اس کمیٹی کا چیئرمین متعلقہ ضلع کا DCO ہو گا جبکہ کمیٹی کے ارکان میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) ڈسٹرکٹ آفیسر انٹیلی جنس بیورو، ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ ، ای ڈی او ہیلتھ ، پرنسپل میڈیکل کالج اور ایم ایس DHO ہسپتال شامل ہیں ، کمیٹی کسی بھی شخص کو بطور ممبر سلیکٹ کر سکے گی دریں اثناء مجاز اتھارٹی نے پروفیسر فیصل مسعود کا بطور ایڈمنسٹریٹر PHOTA استعفی نا منظور کرتے ہوئے انہیں اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے -