کمشنر لاہور اور ڈی سی او یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات کو مانیٹر کرتے رہے

 لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈی سی او نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ یوم عاشور اور محرم الحرام کے جلوسوں کے پر امن انعقاد پر ریسکیو1122، سول ڈیفنس کے رضا کاروں، ٹاﺅن انتظامیہ ، شیعہ برادری اور ضلعی حکومت کے اہلکاروں نے بہترےن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے انہو ں نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے ہمراہ مرکزی جلوس کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی بعد ازاں کمشنر لاہور ڈویژن جواد رفیق ملک اور ڈی سی او لاہور نور الامین مینگل نے کربلا گامے شاہ کا اچانک دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کاجائزہ بھی لیا ۔