کاہنہ: میٹر ریڈروں کی کرپشن عروج پر، اووربلنگ معمول بنا لیا

کاہنہ (نامہ نگار)واپڈا سب ڈویژن کاہنہ اور سب ڈویژن اسماعیل نگر کے میٹر ریڈروں کی کرپشن عروج پر چوری شدہ یونٹ اوور بیلنگ کر کے صارفین کوڈالنا معمول بن گیا ،بھاری بل وصول ہونے پر صارفین بلبلا اٹھے، بل کم نہیں ہو سکتے لیسکو حکام،تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن کاہنہ اور اسماعیل نگر کے کرپٹ اور رشوت خور میٹر ریڈر کمرشل مارکیٹیں ،بیکریاں ،دوکانیں فیکٹریاں اور من پسند لوگوں سے بھاری منتھلی لے کر خود بجلی چوری کرواتے ہیں ،جبکہ چوری شدہ یونٹ غریب گھریلو صارفین کو اوور یونٹ ان کے بلوں میں ڈال دیتے ہیں ،بھاری مالیت کے بل موصول ہونے پر صارفین لیسکو حکام کے خلاف شدید احتجاج کیا،جیل روڈ کے رہائشی محمد حسین کے گھریلو کنکشن نومبر میں مکمل اوور بلنگ 3673 روپے کا زائد بل بھیج دیا جبکہ ان کی اصل ریڈنگ ابھی باقی ہے بیوہ منیراں بی بی جو کہ ڈھائی مرلے کے مکان میں رہائش پزیر ہے ۔ اس نے گزشتہ چھ ماہ سے میٹر تبدیل کرنے کی درخواست دی ہوئی ہے لیکن میٹر تبدیل نہ ہو سکا لیکن بل 28,000 روپے آ گیا۔ صارفین نے چیف لیسکو سے مطالبہ کیا ہے کے کرپٹ میٹر ریڈرز اور میٹر انسپکٹروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے ۔