ڈی جی پنجاب رینجرز کا صوبے کے حساس اضلاع کا فضائی و زمینی دورہ، اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا

لاہور (خبرنگار) ڈائریکٹر جنرل پنجاب رینجرز میجر جنرل میاں ہلال حسین نے یوم عاشور پر صوبے کے مختلف اضلاع کے حساس علاقوں کا فضائی اور زمینی دورہ کیا۔ ڈی جی رینجرز حساس مقامات پر تعینات رینجرز کے جوانوں سے ملے اور انکی کارکردگی کو سراہا۔ میجر جنرل میاں ہلال حسین نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ جہاں جہاں پنجاب رینجرز کے جوان تعینات تھے وہاں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔