چودھری عبدالغفور کا حبیب اللہ خان سے اظہار تعزیت

رائے ونڈ (نامہ نگار) صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور نے ضلعی لیگی عہدیدار مرزا محمد جاوید کے ہمراہ چیئرمین پختون تاجر اتحاد لاہور ڈویژن /ڈپٹی جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران حبیب اللہ خاں کی والدہ کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ ریلوے کالونی میں جاکر اظہار تعزیت کیا،ان کے ہمراہ لیگی صدر حلقہ چودھری عبدالشکور،صدر حاجی عباس ملک،سینئر نائب صدر چودھری لیاقت علی پوڑی ،لیگی رہنما افتخارالحسن راجا،ڈاکٹر شاکر ،اسرار خاں،محمدحنیف بھی موجود تھے ،جبکہ اس موقع پر تاجر رہنما چیئرمین سکیورٹی شیخ غلام حسن لبھا اور ندیم خاں بھی موجود تھے۔