چودھری حمید احمد ماڈل ٹاﺅن سوسائٹی کے سیکرٹری مقرر

لاہور (وقائع نگار) ماڈل ٹاﺅن سوسائٹی لاہور کے سیکرٹری فرخ احمد اعوان کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ پنجاب سمال انڈسٹری ہاﺅسنگ سوسائٹی کے سابق ایڈمنسٹریٹر چودھری حمید احمد کو ماڈل ٹاﺅن سوسائٹی کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ چودھری حمید احمد چند سال قبل بھی ماڈل ٹاﺅن سوسائٹی کے سیکرٹری رہ چکے ہیں۔ فرخ احمد اعوان آج منگل کو چارج چھوڑ کر سیکرٹریٹ میں رپورٹ کریں گے۔