پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں طلباکا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ، موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر

لاہور (پ ر) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ جیاموسیٰ، شاہدرہ‘ لاہورکے طلباءاور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے سلیم ماڈل ہائی سکول والٹن روڈ‘ جامعہ جیانیہ غوثیہ عابد روڈ اسلام نگر والٹن روڈ‘ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول جلو موڑ، گورنمنٹ پرائمری سکول جلو موڑ‘ انمول امپیریل ماڈل ہائی سکول کوٹ کمبوہ بند روڈ‘ سائبان اسلام ہائی سکول کوٹ کمبوہ بند روڈ‘ گورنمنٹ کرسچن ہائی سکول رنگ محل اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دہلی گیٹ لاہورکا وزٹ کیا۔