واقعہ کربلا ہمیں عزت سے جینے اور مرنے کا پیغام دیتا ہے: پیر سمیع اللہ نوری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) نیو مسلم فورم پاکستان کے سربراہ پیر سمیع اللہ نوری نے جامع مسجد حرت مجدد الف ےانی مغل پورہ میں سیدنا امام حسینؓ کے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلام اور پاکستان کے دفاع کے لئے سیدنا عمر فاروقؓ اور امام حسینؓ کی زندگی سے سبق حاصل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کربلا کا واقعہ ہمیں عزت سے جینے اور مرنے کا پیغام دیتا ہے کیونکہ امام حسینؓ کی ذات سے اسلام کی حقانیت واضح ہوئی واقعہ کربلا اسلام کی عظمت کا اوہ مینار ہے جو قیامت تک زندہ رہے گا لہٰذا ضروری ہے کہ مسلمان حق کی خاطر ڈٹ جانے کا فیصلہ کریں اور معاشی طور پر خود کفیل ہوں تاکہ مسلمان عزت کی زندگی بسر کریں۔