نیلم احمد بشیر وطن لوٹ آئیں

نیلم احمد بشیر وطن لوٹ آئیں

لاہور(پ۔ر) معروف افسانہ نگار نیلم احمد بشیر بانچ ماہ بعد وطن لوٹ آئی ہیں امریکہ میں قیام کے دوران انہوں نے بہت سی ادبی تقریبات میں شرکت کی ۔ نیو یارک اور واشنگٹن ڈی سی میں ان کی خاکوں کی کتاب چار چاند کی رونمائی ہوئی۔ اس کے علاوہ انہیں یونیورسٹی آف ورجینا اور نارتھ کیرولائنا کی اردو ہندی کلاسوں میں بطور مہمان لیکچرار مدعو کیا گیا۔ جہاں پر انہوں نے اردو ادب کے حوالے سے بات چیت کی ۔ واضح رہے کہ ان کے افسانے ان دونوں یونیورسٹیوں کے اردو نصاب میں شامل ہیں۔