نام نہاد بلدیاتی قانون سندھ کےعوام میں پھوٹ ڈالنے اور انہیں تقسیم کرنے کی کوشش ہے، عوام نے متنازعہ آرڈیننس کو مکمل طورپر مسترد کر دیا ہے.میاں نوازشریف

خبریں ماخذ  |  سٹی رپورٹر
نام نہاد بلدیاتی قانون   سندھ کےعوام میں پھوٹ ڈالنے اور انہیں تقسیم کرنے کی کوشش ہے، عوام نے متنازعہ آرڈیننس کو مکمل طورپر مسترد کر دیا ہے.میاں نوازشریف

 

لاہورسےجاری بیان میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ اس قانون سے سندھ میں دوہرا انتظامی نظام نافذ ہوگا، جس کا مقصد صوبےمیں
ریاست کے اندر ریاست کاقیام ہے۔ انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کی حکومت نے مفاہمت کے نام پر سندھ کا امن، گورننس اور سماجی واقتصادی ڈھانچہ تباہ کر دیا ہے۔ لوکل گورنمنٹ قانون کے تحت چند شہروں کے میئرز کو لا محدود اختیارت دئیےگئے
ہیں، جس سے کراچی میں امن وامان کی صورتحال مزید خراب ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن دیگر
جماعتوں کے ساتھ مل کرسندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے خلاف پرامن سیاسی جدوجہد کرتی رہے گی۔ مسلم لیگ ن سندھ کی صوبائی تنظیم سندھ بچاؤ کمیٹی کا سرگرم حصہ ہے۔ صوبائی اسمبلی کے
گزشتہ سیشن کے دوران پیپلزپارٹی کے وزراء کی جانب سے فنکشنل لیگ کی خواتین ارکان سے ہتک آمیز رویے کی مزمت کی گئی۔ نوازشریف نے تیس
نومبر کو سندھ بچاؤ کمیٹی کی پرامن ہڑتال کی کال اور یوم سیاہ کی حمایت کابھی اعلان کیا۔