میاں شہباز شریف نے اپنی محنت سے پنجاب کی کایا پلٹ دی ہے:صائمہ شہزادی

 لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن شعبہ خواتین پنجاب کی رہنما اور سابق ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی صائمہ شہزادی خاں نے کہا پنجاب میں تعمیروترقی کے بعد وفاق میں براجمان اتحادی حکومت انتخابات میں عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے کوئی عذر پیش نہیں کر سکتی۔ اگر انسان کی نیت درست اور اس کے دل میں کچھ کر گزرنے کا جذبہ ہو تو پھر راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوتی۔ میاں شہباز شریف نے اپنے عزم واستقلال اور قوت ارادی کے بل پر پنجاب کی کایا پلٹ دی۔ پاکستان کو نادان اور بدعنوان حکمرانوں کی ضرورت نہیں، اتحادی حکومت نے قدم قدم پر عدلیہ کی حکم عدولی کا ارتکاب کیا ہے۔ میاں شہباز شریف نے پنجاب کی طرح دوسرے صوبوں کے ہونہار طلباوطالبات کو بھی لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب کی طرح وفاق میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہوتی تو اس وقت پورا پاکستان تعلیم کی روشنی سے جگمگا رہا ہوتا۔