مولوی فضل الحق روڈ پر بہنے والا نالہ شہریوں کیلئے عذاب بن گیا

لاہور (خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال ٹاﺅن میں مولوی فضل الحق روڈ پر بہنے والا نالہ شہریوں کے لئے عذاب بن گیا۔ مچھروں، مکھیوں کی گندے نالے میں روز افزوں افزائش سے شہریوں کا جینا دوبھر ہو گیا ہے۔ نیلم بلاک ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین امتیاز نصیر احمد اور صدر خواجہ اطہر زمان نے ڈی سی او لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ کوتاہی برتنے والے عملے کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے اور علامہ اقبال ٹاﺅن کے مکینوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے گندے نالے میں سپرے کروایا جائے۔