ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی معیشت مستحکم ہو سکتی ہے، عبدالغفار روپڑی

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی صدر حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہا ہے کہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی اداروں کی اصلاح اور ان کی معاشی حالت بہتر ہو سکتی ہے ،موجودہ حکمرانوں کے دور حکومت کے دوران مالی گھپلوں اور بدعنوانیوں کی وجہ سے تمام سرکاری ادارے تباہ و برباد ہوگئے ہیں۔ملک میں جب تک احتساب کا نظام موثراور کرپشن ختم نہیں ہوجاتی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ حکمران اپنے اللوں تللوں پر قابو اور ٹیکسوں کا نیٹ ورک بڑھا کر ڈوبتی معیشت کو سہارا دے سکتے ہیں۔موجودہ حکمرانوںنے دنیا کے سامنے کشکول اٹھا کر ملکی عزت ووقار کا جنازہ نکال دیا ہے۔پاکستان کی سلامتی کو چاروں طرف سے خطرات لاحق ہیں۔