معاون وزیراعلی خواجہ سلمان رفیق نے فیملی ہسپتال میں نومولود بچے کو چوہے کے کاٹنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

لاہور(نیوزرپورٹر)وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے میڈیا پر چلنے والی رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں نومولود بچے کو چوہے کے کاٹنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیاہے۔خواجہ سلمان رفیق نے ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ(ٹیکنیکل) ڈاکٹر انور جنجوعہ کو فوری طورپر انکوائری کمیٹی تشکیل دینے اور واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔