مسجد خراساں سے نیلم بلاک پل تک تجاوزات ختم کی جائیں: نیلم بلاک ویلفیئر سوسائٹی کا مطالبہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) نیلم بلاک ویلفیئر سوسائٹی علامہ اقبال ٹاﺅن کی مجلس عاملہ کا اجلاس گذشتہ روز چیئرمین امتیاز نصیر احمد اور صدر خواجہ اطہر زمان کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری خواجہ سعد فرخ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اجلاس میں مسجد شاہ خراساں سے نیلم بلاک پل تک مرکزی سڑک پر تجاوزات سے مکینوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ مقررین نے ٹی ایم او سمن آباد ٹاﺅن سے اپیل کی کہ تجاوزات کا خاتمہ کروا کر شہریوں کی مشکل آسان کریں۔