مذہب کی آڑ میں دہشت گردی اسلام دشمن کارروائی ہے:علما

لاہور(خصوصی نامہ نگار)بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے اسوہ¿ سیدنا اما م حسینؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلاءکے میدان میں نواسہ رسولؓ ،جگر گوشہ بتول ؓ سیدنا امام حسین ؓ کی فقید المثال قربانی رہتی دنیا تک کے لوگوں کیلئے مشعلِ راہ ہے شہداءکربلاءکے ماننے والے صبر کا دامن ہاتھ سے ہرگز نہ چھوڑیں۔ ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ مذہب کی آڑ میں دہشتگردی اسلام و ملک دشمنوں کی ہی کارستانی ہے اسوہ¿ سیدنا امام حسینؓوحدت کا پیغام ہے اور آج بھی مسلمان اپنے باہمی اتحاد و اتفاق سے اسلام و مسلم دشمن طاغوتی طاقتوں کی تمام تر ناپاک سازشوں کو ملیامیٹ کرسکتے ہیں مجلس احرار اسلام کے مرکزی ناظم میاں اویس نے کہا کہ سیدنا امام حسین ؓ کی شہادت دین اسلام کی حفاظت اور امت کے اتحاد کیلئے ایک بڑا سبق ہے جے یو آئی کے بلال احمد میراورمفتی عاشق حسین، حافظ زبیر ورک، مولانا حسین احمد اعوان، قاری حنیف حقانی، حاجی عزیر ربانی اور سعود اعظم صدیقی نے کہا کہ اسوہ¿ سیدنا امام حسین ؓدنیائے انسانیت کیلئے امن و سلامتی پیغام ہے۔