علامہ اقبال ٹاﺅن سے سٹیشن تک بس سروس شروع کرنے کا مطالبہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) خیبر بلاک ویلفیئر سوسائٹی نے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چناب بلاک علامہ اقبال ٹاﺅن سے سٹیشن تک بس سروس شروع کی جائے۔ شہزاد بٹ کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور ایئرپورٹ کمپنی کے سربراہ خواجہ احمد حسان سے اپیل کی گئی کہ علامہ اقبال ٹاﺅن سے براستہ وحدت روڈ سٹیشن اور چناب بلاک علامہ اقبال ٹاﺅن سے براستہ ندیم شہید روڈ سٹیشن تک بسیں چلائی جائیں۔