شہدائے کربلا کی قربانیاں پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں: شیخ انوار الحق

لاہور (پ ر) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل شیخ انوار الحق نے کہا کہ نواسہ¿ رسول حضرت امام حسین کی عظیم الشان شہادت تا قیامت روشن رہنے والی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین نے اپنے نانا کے دین کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرکے اسلام کو ہمیشہ کے لئے زندہ کر دیا۔ شہدائے کربلا کی قربانیاں پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں جذبہ حسنی کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یوم عاشور کے دوران لاہور میں سیکورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر پنجاب حکومت کی کوششوں کو سراہا۔