شہباز شریف نے عمدہ گورننس سے عوام کے دل جیت لئے ہیں: قیصر امین بٹ

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق رکن پنجاب اسمبلی قیصر امین بٹ نے کہا ہے کہ آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی قیادت میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے عمدہ گورننس کے ذریعے صوبوں کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔