شاہدرہ ٹاﺅن میں کھانسی کانشہ آور،زہریلا شربت پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعدادسترہ ہوگئی۔

شاہدرہ ٹاﺅن میں کھانسی کانشہ آور،زہریلا شربت پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعدادسترہ ہوگئی۔

شاہدرہ ٹاﺅن کے مختلف علاقوں کے رہائشی شہباز، سکندر، پرویز، رمضان، اسلم، وقاص، شہزاد، عبدالحفیظ، جاویداقبال، رفاقت علی، بابر حسین،محمد حفیظ،عبدالغفاربٹ، ماجد،راجہ شہزاد اورعاصم وغیرہ کھانسی کا شربت بطور نشہ استعمال کرتے تھے۔ ہفتے کے روز مقامی میڈیکل سٹورز سے نشے کے لئےٹائنو نامی کھانسی کا شربت لے کر پیا جس کے پیتے ہی ان کی حالت خراب ہوگئی۔ ہفتے کے روز گیارہ جبکہ اتوار اور پیر کو باقی افراد نے دم توڑا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق شربت زیادہ مقدار میں پینے سے اموات ہوئیں یا شربت میں نشہ زیادہ ملادیا گیا تھا۔ محکمہ صحت نے صوبہ بھر میں کھانسی کے شربت ٹائینو کی فروخت پرپابندی عائد کردی ہے۔