سیدنا امام حسینؓ حق و صداقت کی علامت تھے، ثروت اعجاز قادری

سیدنا امام حسینؓ حق و صداقت کی علامت تھے، ثروت اعجاز قادری

لاہور(خصوصی نامہ نگار)سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ سیدنا امام حسین حق وصداقت کی علامت اور ظالم وجابر باطل قوتوں کے سامنے مضبوط چٹان تھے ۔امام حسین نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر دین اسلام کے حق وسچ کے پر چم کو بلند کیا۔ فلسفہ حسین فاسق وفاجر،ظالم و جابر کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے اور مظلوم عوام کو آزادی و انصاف دلانے کا پیغام دیتا ہے۔ حکمران امام عالی مقام کے سنہرے اُصولوں کو اپناتے ہوئے عوام کو ان کا حق اور انصاف فراہم کرنے کےلئے جدوجہد کریں تو ملک دہشتگردی کے خاتمے کے ساتھ تیزی سے تر قی کی جانب گامزن ہوگا ۔آج یوم عاشور کے دن حکمران یہ عہد کریں کہ وہ عوام کو ان کے جمہوری حقوق اور انصاف کی بالادستی کو یقینی بنانے کےلئے کسی بھی قسم کی مصلحت پسندی کا شکار نہیں ہونگے۔ مظلوم عوام کے حقوق کے حصول کےلئے آواز بلند کرنا ہی حسینیت ہے ۔اب عوام امام حسین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی جمہوری آزادی ،حقوق کے حصول اور ظالمانہ وڈیرانہ نظام کے خلاف میدان عمل میں آکر آواز بلند کریں۔