رائے ونڈ میں یوم عاشورہ کا جلوس زوار نذیر حسین شاہ کی قیادت میں نکالا گیا

رائے ونڈ (نامہ نگار)یوم عاشور کا جلوس زوار نذیر حسین شاہ کی قیادت میں حسب سابق قصر سکینہ دربار بابا رحمت شاہ مانگاروڈسے برآمد ہوا ،عزاداران اور ماتمی پورا راستہ سینہ کوبی اور زنجیر زنی کرتے رہے، جلوس اپنے مقررہ روٹ مین بازار سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ میں جاکر اختتام پذیر ہوگیا ،نماز ظہرین شیعہ رہنما علامہ جواد نجفی کی امامت میں ادا کی گئی،جبکہ شیعہ رہنما سید عابس حسن زیدی اور مخدوم وقار ہاشمی نے تقاریر کے دوران فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی ،اور بم دھماکوں کے شہداءکیلئے دعائے مغفرت مانگی گئی، مجلس شام غریباں میں ذاکر اہل بیت ثمر عباس علوی نے خطاب کیا ،مشیر وزیر اعلیٰ ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے جلوس کا بھٹی چوک میں استقبال کیا جبکہ صوبائی وزیر کے بھائی چودھری عبدالشکور نے لیگی کارکنوں کے ہمراہ لنگر حسینی تقسیم کیا ،محکمہ صحت کے افسران ڈاکٹر محمد اشرف ،واپڈا کے ایس ڈی او عابد حسین اور ڈی ایس پی رائے ونڈ ملک منظور احمد اپنی ٹیم سمیت جلوس کے ہمراہ رہے اور کوئی ناخوش گوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔