دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں غم حسینؓ کی شدت کو کم نہیں کر سکتیں: ناصر عباس جعفری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) یوم عاشور پر لاکھوں فرزندان اسلام کا سڑکوں پر آکر نواسہ¿ رسول کا غم منانا اور جلوسوں میں شریک ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں غم حسینؓ کی شدت کو بڑھا سکتی ہیں لیکن ایک ذرہ کم نہیں کر سکتیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی جلوس میں شرکت کے وقت زعماءاور عزاداروں سے بات کرتے ہوئے کیا۔