حکمرانوں کے خلاف نفرت میں تیسری قوت کو آنے نہیں دیں گے: لیاقت بلوچ

 حکمرانوں کے خلاف نفرت میں تیسری قوت کو آنے نہیں دیں گے: لیاقت بلوچ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی دینی جماعتوں کے وسیع تر اتحاد کی کوشش کر رہی ہے تاکہ آئندہ الیکشن میں امریکہ نواز سیکولر قوتوں کا راستہ روکا جا سکے ۔ زرداری کا نام سنتے ہی لوگوں کو بخار ہو جاتا ہے لیکن حکمرانوں کےخلاف نفرت اور ان سے جان چھڑانے میں تیسری قوت کو آنے کا موقع نہیں دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پنجاب کی ضلعی امرا اور سیکرٹریز کی لیڈر شپ ٹریننگ ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ملک میں عدلیہ آزاد ہے جو کسی کو آئین سے ماورا قدم اٹھانے کی اجازت نہیں دے گی اور اب فوج بھی اس کھیل کو کھیلنے اور کوئی کردار ادا کرنے سے گریز کرے گی۔