حضرت حسینؓ اسلامی اقدار بچانے کیلئے کربلا آئے تھے، زبیر احمد ظہیر

لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک اتحاد امت کے سربراہ اور اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ حضرت حسین ؓکی تعلیمات پر عمل کر کے ہی مسلمان مشکلات سے نکل سکتے ہیں اور دنیا پر اسلام کی اشاعت کا ذریعہ بن سکتے ہیں، شہداءکربلا کی قربانیاں اور مقاصد بڑے عظیم الشان اور پاکیزہ تھے وہ مدینہ منورہ اور مکہ معظمہ چھوڑ کر اقتدار یا دولت دنیا کے لئے نہیں بلکہ قرآن سنت کے آفاقی اور سنہری اصولوں نیز عظیم دینی اقدار کے تحفظ اور دفاع کے لئے کر بلا آئے تھے۔،آج ہمیں قربانیاں یا د ہیں لیکن بے مثال قربانیوں کے بلند ترین مقاصد ہماری آنکھوں سے اوجھل ہو چکے ہیں۔ یہ ظلم کی انتہا ہے کہ ہم آج تعلیمات حسینؓ کو اپنانے کی بجائے ان کے مقدس نام اور شہادت کو فرقں کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ وہ کربلا میں امت کو بچانے کے لئے آئے تھے،مگر ہم امت کو لڑانے اور فرقہ واریت کو پروان چڑھانے میں مصروف ہیں ۔