جماعت اسلامی کے نئے صوبائی عہدیداروں کا اعلان

 لاہور(خصوصی نامہ نگار) میر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے صوبائی مجلس شوریٰ کے مشورے سے نومبر2012سے اکتوبر2015تک تین سال کے لئے نذیر احمد جنجوعہ کو سیکرٹری جنرل پنجاب اور میاں اسلم، وقار ندیم وڑائچ، عزیر لطیف، امیر العظیم، اظہر اقبال حسن اور ڈاکٹر عبیداللہ گوہر کو نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب مقرر کیا ہے۔