تحریک انصاف پر الزام لگانے والے عمران خان کی مقبولیت سے بوکھلا چکے ہیں: خالد محمود گجر

رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما چودھری خالد محمود گجر نے کہا کہ تحریک انصاف پر الزام تراشی اور تنقید کرنے والے عمران خاں کے سونامی سے خوفزدہ اوربڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین بوکھلا چکے ہیں،تحریک انصاف کے سونامی کو چھپڑی کہنے والے خود اپنے گریبان میں جھانکیں،انتخابات میں پارٹی ٹکٹیں فروخت کرنے والوں کو قومی سطح کے لیڈر پر تنقید زیب نہیں دیتی،عوام ان مفاد پرست سیاستدانوں کے کردار سے بخوبی واقف ہیں۔