تحریک انصاف نے پارٹی الیکشن کروا کر نئی تاریخ رقم کی: فرخ جاوید مون

تحریک انصاف نے پارٹی الیکشن کروا کر نئی تاریخ رقم کی: فرخ جاوید مون

لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے رہنما فرخ جاوید مون کا پارٹی ورکروں سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک میں واحد عوام کی نمائندہ جماعت جس نے پارٹی میں شفاف الیکشن کروا کر پاکستان کی سیاسی پارٹیوں میں ایک نئی تاریخ رقم کر کے پاکستان میں حقیقی جمہوریت کیلئے پہلا قدم رکھ دیا ہے۔ تحریک انصاف کے پارٹی الیکشن پر تنقید کرنے والوں کے منہ اب بند ہو گئے ہیں، ہم پر بلاجواز تنقید کرنے والے ہمارے پارٹی الیکشن سے سبق سیکھیں۔