تحریک انصاف محض بس سٹینڈ بن کر رہ گئی خواجہ عمران نذیر‘ عمران گورائیہ

لاہور (پ ر) عمران خان جب تک مزید دو تین الیکشن نہ لڑ لیں ان کی پارٹی پاکستانی سیاست میں کوئی ہلچل پیدا نہیں کر سکتی تحریک انصاف کی موجودہ حیثیت ایک بس سٹینڈ سے زیادہ نہیں جہاں لوگ آ رہے ہیں اور جا رہے ہیں بلند بانگ دعو¶ں اور اونچی اڑانوں سے عمران خان عوام کو بیوقوف بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے سیکرٹری جنرل خواجہ عمران نذیر اور سیکرٹری نشرواشاعت عمران علی گورائیہ نے آج ایک مشترکہ بیان میں کیا۔