ایدھی رضاکاروں نے ماتمی جلوسوں میں 3 ہزار عزاداروں کو طبی امداد فراہم کی

ایدھی رضاکاروں نے ماتمی جلوسوں میں  3 ہزار عزاداروں کو طبی امداد فراہم کی

لاہور (نامہ نگار)ایدھی ترجمان کے مطابق محرم الحرام کے موقع پر ایدھی فاﺅنڈیشن کی جانب سے ایدھی رضا کاروں نے شہر بھر کے مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والے یوم عاشور کے ماتمی جلوسوں میں تین ہزار سے زائد عزاداروں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، اس مقصد کے لئے جلوسوں کے راستوں میں خصوصی طبی امداد ی کیمپ لگائے گئے تھے جبکہ 22 عزاداروں کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے شہر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ؒ ایدھی ترجمان نے بتایا کہ ہنگامی حالات کے پیش نظر لاہور شہر میں 50 ایدھی ایمبولینسوں میں 150 سے زائد ایدھی رضاکاروں نے ایمر جنسی ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔