امت کے اختلافات کا حل اہل بیتؓ اور صحابہؓ کی تعلیمات میں ہے:میاں جمیل

لاہور (پ ر) شہدا کربلا کی تعلیمات حق وصداقت کا درس دیتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی کنوینر میاں جمیل نے ابوہریرہ شریعہ کالج اقبال ٹاﺅن میں واقعہ کربلا کے حوالے سے خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علما، اساتذہ، شیوخ الحدیث اور طلبا کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ میاں جمیل نے کہا کہ اہل بیتؓ اور صحابہ کرامؓ کی تعلیمات پر عمل کرنے سے اختلافات ختم ہو سکتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ عوام کی نسبت علما کرام اور اساتذہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت ہے کہ اسلام پر کٹ مرنے والوں کی تعلیمات کو عام کیا جائے۔ میاں جمیل نے کہا کہ اختلافات ختم کرکے ملت اسلامیہ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائے۔