افسروں کے تقرروتبادلے

لاہور ( نیوزرپورٹر/سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے 3افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ احمد علی ظفر کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ زراعت ، سائرہ رشید کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ آبپاشی ، شبیر خان کی خدمات بلوچستان کے سپرد کر دی گئیں ان کو پنجاب سے ریلیو کر دیا گیا ہے۔ وزارت ریلوے نے دوسینئر ریلوے افسران کے تبادلہ وتقرری کے احکاما ت جاری کر دیئے ہیں۔ ڈائریکٹر سکولز دلدار حسین کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر لیگل افیئر جبکہ بیرون ملک رخصت کے بعد وطن واپس آنے والے فیاض اعوان کو ان کی جگہ ڈائریکٹر سکولز ریلوے تعینات کر دیا گیا ہے۔