آئندہ الیکشن میں ہر طرف نوازشریف کے نام کا ڈنکا بجے گا: عارف سندھیلہ

 آئندہ الیکشن میں ہر طرف نوازشریف کے نام کا ڈنکا بجے گا: عارف سندھیلہ

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ ضلع شیخوپورہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کا قلعہ اور ضلع بھر میں ہر طرف نواز شریف کے نام کا ڈنکا بجے گا ضلع آج بھی کسی سیاسی جماعت کا لاڑکانہ یا گڑھ نہیں بلکہ مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع مسلم لیگ ہاﺅس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر مرزا نعیم بیگ، سردار نسیم ڈوگر، منیر احمد کاہلوں، رانا لیاقت، سردار ناصر مقصود ڈوگر آف کلپی ڈوگراں و دیگر بھی موجود تھے۔ عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) ان لوگوں کو اپنا امیدوار لائے گی جنہوںنے مشرف کی آمریت کے خلاف اپنے سینوں پر زخم کھائے تھے کیونکہ میاں نواز شریف نے ہمیشہ مخلص، عوام دوست سیاستدانوں کو آگے لانے کیلئے جو کردار ادا کیا ہے اس روش کو برقرار رکھا جائے گا۔