گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شاہدرہ جونیئر سیکشن کی طالبات کا ایوان کارکنان کا دورہ

لاہور( خبر نگار خصوصی)نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلے میں گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ اسلام پورہ ‘ شاہدرہ کی جونیئر سیکشن کی طالبات نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا ۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر1کوآرڈینیٹر پروفیسر محمد سعید شیخ کی قیادت میں دو قومی نظریہ کے بارے میں آگہی دینے دی ایجوکیٹرز ہائی سکول‘ سمن آباد گیا۔ پروگرام کے کمپیئر اور سینئر استاد پروفیسر حمید اورپروفیسرمحمد سعید شیخ نے خطاب کیا۔ یونٹ نمبر2 کوآرڈینیٹر عبدالسلام کی قیادت میں گورنمنٹ ہائی سکول کینٹ گیا۔ صدارت ادارے کے سربراہ سینئر ہیڈ ماسٹر منصور احمدنے کی۔ تعلیمی یونٹ نمبر4کوآرڈینیٹر مزمل حسین کی قیادت میں ائیر لائن پبلک سکول‘ ٹائون شپ گیا تقریب کی صدارت ادارے کے سربراہ محمد عقیل احمد نے کی۔ یونٹ نمبر5نے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول آرائیاں اور گورنمنٹ پرائمری سکول‘ ٹبہ پاجیاں کا دورہ کیا۔