پی سی آر لیبارٹریز نے کام شروع کر دیا

لاہور( نیوز رپورٹر) ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کو ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کرنے کیلئے آٹھ ہسپتالوں میں پی سی آر لیبارٹریز نے کام شروع کر دیا۔ جناح ہسپتال لاہور کے علاوہ لیبارٹریز کی سہولت بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال، سول ہسپتال ملتان، سول ہسپتال شجاع آباد، شیخ زائد ہسپتال رحیم یار خان، ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتال حافظ آباد، ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتال اور الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں فراہم کر دی گئی ہیں۔