ضلعی حکومت نے نومبر کی تنخواہ عید سے پہلے دیدی ، واسا ملازمین کو نہ مل سکی

لاہور (خبرنگار) ضلعی حکومت نے اپنے ملازمین کو نومبر کی تنخواہ عیدالاضحی سے پہلے دیدی۔ ضلعی حکومت کے تمام ملازمین کو5 کروڑ اور پنشنروں کو ایک کروڑ 20 لاکھ ادا کئے گئے۔ جبکہ واسا نے ورک چارج ملازمین کو عید سے صرف 2 دن قبل اکتوبر کی تنخواہ 25 دن کی تاخیر سے ادا کی گئی۔ نومبر کی تنخواہ عید سے پہلے ادا نہ کی جاسکی۔