علما دینی مدارس کی رجسٹریشن کے مخالف نہیں، این جی اوز کا بھی آڈٹ ہونا چاہیے، مولانا امجد
لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علمائے اسلام کے قائم مقام سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ علماء دینی مدارس کی رجسٹریشن کے مخالف نہیں ہیں لیکن این جی اوز کی رجسٹریشن اور ان کا بھی اڈیٹ ہونا چاہیے، وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ 95%فیصد ادارے صحیح کام کر رہے ہیں اور وزیر مذہبی امور کہتے ہیں کہ دینی مدارس 110%فیصد صحیح کام کر رہے ہیں پھر ہمیں بتایا جا ئے کہ مدارس پر چھاپوں اور تنگ کر نے کی پالیسی کا کیا مقصد ہے؟ پرویز رشید اپنی توپوں کا رخ مدارس کی طرف نہ موڑیں تو بہتر ہے کیونکہ حکومت سے تو ایک کپتان ہی نہیں سنبھالا جا رہا اگر علماء اور طلبا ء سڑکوں پر نکل آئے تو کینٹنر والا دھرنا نہیںہوگا ۔