اپوزیشن کے سڑکوں پر آنے سے پہلے نواز شریف استعفیٰ دیں، افتخار محمد چودھری

لاہور(آئی این پی) پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکرٹیک پارٹی کے سر برا ہ جسٹس(ر) افتخارمحمدچوہدری نے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے سڑکوں پر آنے سے پہلے نوازشر یف استعفیٰ دیدیں تو جمہو ر یت او ر ملک کیلئے اچھا ہو جا ئیگا ‘کر پشن کیخلاف ہم بھی کسی قر بانی سے دریغ نہیں کر یں گے ‘ایک انٹر ویو کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر نوازشر یف چاہتے ہیں کہ ملک میں اپوزیشن جماعتیں سڑکوں پر نہ آئے اور ملک میں جمہو ری نظام بھی چلتا رہے تواس کیلئے ضروری ہے کہ نوازشریف اپوزیشن جماعتوں کے سڑکوں پر آنے سے پہلے ہی استعفیٰ دیدیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ہر طرح سے کوشش کر رہے ہیں کہ پانامہ لیکس کے معاملے کو دبا دیا جائے مگر ایسا کسی بھی صورت نہیں ہوگا کیونکہ پوری قوم کر پشن کیخلاف اور پانامہ لیکس کے معاملے احتجاج کر رہی ہے۔