تحریک انصاف کا عید کے بعد حکومت کیخلاف برطانیہ میں لابنگ کرنیکا فیصلہ

لاہور/لندن (آئی این پی) تحر یک انصاف کا عید کے بعد (ن) لیگ کی حکومت کیخلاف بر طانیہ میں بھی لابنگ کر نیکا فیصلہ ‘تحر یک انصاف کے مر کزی قائدین لندن کی حکومتی او ر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کریں گے‘ کر پشن سے جائیدادئیں خریدنے والوں کیخلاف کاروائی کیلئے قانونی سازی کا مطالبہ کیا جائیگا۔ تحر یک انصاف کے ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف نے پانامہ لیکس‘ لندن میں شر یف خاندان کی جائیداد اور کر پشن سمیت دیگر حکومتی معاملات کیخلاف لندن میں بھی لابنگ کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے اور عید کے بعد تحر یک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت تحر یک انصاف کے دیگر مرکزی قائدین بر طانوی حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے اراکین سے ملاقاتیں کریں گے جن میں ان کو شریف برادران کی کر پشن کے ثبوت بھی فراہم کریں گے اور ان سے مطالبہ کیا جائیگا کہ وہ پاکستان سے کرپشن او ر منی لانڈرنگ کے ذریعے لندن میں پراپرٹی خر یدنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کیلئے باقاعدہ قانون سازی کریں۔