دھرنا سیاست پی ٹی آئی کی چھیڑ بن چکی‘خود اس کے لیے پیچھا چھڑانا مشکل ہو گیا: زانا ثناء

لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران جس رفتار سے اپنی سیاست کا ستیاناس کر رہے ہیں اس سے لگتا ہے 2018ء تک پی ٹی آئی کا نام لینے والا بھی کوئی نہیں رہیگا، دھرنا سیاست پی ٹی آئی کی چھیڑ بن چکی ہے اور خود اس کیلئے اس سے پیچھا چھڑانا مشکل ہو گیا ہے، آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ ایک طرف صوبے کی ترقی کا ذریعہ اور دوسری طرف اپوزیشن کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ ایک انٹر ویو میں رانا ثنا نے کہا کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی حکومت کے نہیں بلکہ ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔ ساتھ چلنے کے وعدے وعید کے باوجود ریفرنس دائر کرنے میں ایک دوسرے سے نمبر لیجانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پہلے ہی مقابلے سے باہر ہو چکی ہے اب ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارا مقابلہ پی ٹی آئی سے ہوگا۔