نواز شریف نے اس سال استعفیٰ نہ دیا تو حکومت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے: شیخ رشید

لاہور(آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 2016 میں نوازشر یف نے استعفیٰ نہ دیا تو حکومت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے ‘نوازشر یف جانتے ہیں انکے ساتھ کیا ہوگا اس لئے ہی پاکستان نہیں آرہے ‘ اپوزیشن ہی تمام طبقات عیدکے بعد سڑکوں پر ہوں گے ‘ہر گزرتے دن میں (ن) لیگی حکومت اور اسکی قیادت کمزور ہو رہی ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا میں اپنی بات پر قائم ہوں اور قائم رہوں گا کہ نوازشریف کو گھر جانا ہی پڑیگا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پانامہ لیکس کے معاملے پر سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کر چکی ہے اور عید کے بعد حکومت کیخلاف میدان سڑکوں پر ہی لگے گا کیونکہ (ن) لیگ کسی بھی صورت ٹی اوآرز کا مسئلہ حل کر نے میں سنجید ہ نہیں۔